ای سی جی جانچنے والہ آلہ
ای سی جی الیکٹرو کارڈیو گرام کا مخفف ہے - یہ دل کی کیفیت معلوم کرنے کا ایک طبی طریقہ ہے- اس طریقہ میں جسم کے مختلف حصوں میں الیکٹروڈ لگا کر حالت دل کو الیکٹریکل سگنلز کی صورت میں جانچا جاتا ہے- دنیا کی معروف کمپنی ایپل نے ایک کلائی نما گھڑی کی طرز کا ایک آلہ ایجاد کیا ہے- یہ آلہ کلائی پر باندھ کر آپ کی ای سی جی کر سکتا ہے - امید کی جا رہی ہے کہ یہ آلہ یا تو کلائی کی گھڑی کی طرز کا ہوگا یا پھر انگلی میں چڑھانے والے چھلے کی طرح کا ہو گا
ایپل کا یہ آلہ ابھی زیر تکمیل ہے - ایپل اس کو مزید حساس بنانے کی کوشش میں مصروف عمل دکھائی دے رہا ہے- یہ الہ جوں ہے تکمیل کو پہنچے گا یہ چھے مختلف طرح کی ریڈنگ لے کر آپ کے دل کی کیفیت انتہائی درست انداز میں گھڑی کی سکرین پر پیش کر دے گا
No comments:
Post a Comment