Monday, August 15, 2016

مون سون میں جلد کی حفاظت


اکثر لوگوں کو مون سوں میں جلد کی خرابی کے مسائل پیش آ تے ہیں-اگر انہیں وقت پر حل نہ کیاجانے تو یہ کئی خطرناک بیماریوں کی شکل اختیار کرجاتے ہیں- مون سون میں حشرات الارض بھی پوری گہما گہمی سے چلتے پھرتے نظر آتے ہیں-یہی وجہ ہے کے ان دنوں میں جلد کی حفاظت میں بھرپور توجہ درکارہوتی ہے


چہرے کو مون سون کے اثرات سے بچانے کے لیے دن میں ایک بارفیس واش ضروراستمعال کرنا چاہئیے- فیس سکرب کا استمعال بھی بہتر ثابت ہوتا ہے

آئلی سکن کے لیے لیموں کا رس شہد میں ملا کر چہرے پر ملنا مفید ہے

ڈرائی سکن کے لیے کریم یا دودھ کی بلائی میں حسب ضرورت گلاب کا عرق ملا کر استمال کریں

اگر آئلی جلد کو موسچریز کرنا  مقصود ہو تو اورینج آئل، سٹرابری آئل اور عرق گلاب کو ہم مقدار ملا کر استمال کریں

اگر آئلی سکن کو صاف کرنا ہو تو اس کے لیے کچے دودھ کو بیسن میں ملا کر مطلوبہ جگہ پر لگائیں

اگر ڈرائی سکن کو صاف کرنا مقصود ہو تو بادام کے پاؤڈر میں شہد ملا کر استمال کریں

جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر جلد پر ملنا جلد کے لیے کافی نفع بخش ہوتا ہے 

کسی فنکشن پر جانے سے پہلے جلد کو فوری تازہ کرنے کے لیے کھیرے اور صندل کی لکڑی کے پاؤڈر کو مکس کر کے جلد پر لگائیں 

No comments:

Post a Comment