Thursday, September 1, 2016

خم دار سکرین والا لیپ ٹاپ متعارف


خم دار سکرین والا لیپ ٹاپ متعارف

فلیٹ سکرین والے لیپ ٹاپ تو عام دستیاب ہیں لیکن اب زمانہ آ گیا ہے خم دار سکرین والے لیپ ٹاپس کا- حال ہی میں تائیوان کی مشہور کمپنی "ایسر" نے خم دار سکرین والا لیپ ٹاپ متعارف کروا کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے- اس سے قبل بھی ٹی وی اور کمپیوٹر بنانے والی کومپنیاں خم دار سکرین پر ریسرچ کر رہی ہیں مگر کوئی خاطر خواہ کامیابی اپنے نام کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکا- "ایسر" کا کہنا ہے کہ خم دار سکرین والے لیپ ٹاپ میں گیمز کھیلنا کافی لطف اندوز اور آسان ہو گا-یہ سکرین نارمل سائز سے بھی بڑی ہے - کمپنی کے مطابق یہ اکیس انچ کی سکرین دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سکرین ہے

ایسر کا کہنا ہے کہ اس خم دار سکرین کا خم بلکل انسانی آنکھ کے خم کے مشابہہ ہے لہٰذا اس سے نہایت اعلی اور بڑا منظر دیکھنے کو ملتا ہے- کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ دیکھنے والے کو اس سکرین میں بہت زیادہ گہرائی محسوس ہوتی ہے اور کی بھی منظر کو نہایت باریک بینی سے واضح دیکھا جا سکتا ہے

No comments:

Post a Comment