Tuesday, May 17, 2016

دنیا کا سب سے چھوٹا ایئر کنڈیشنر


گرمی سے نجات کیلئے ہزاروں لاکھوں روپے کا بجلی کا بل بنانے والے مہنگے اے سی کو بھول جائیں کیونکہ اب ایک ایسا ننھا سا اے سی آ گیا ہے جسے آپ ایک گھڑی کی طرح کلائی پر بھی پہن سکتے ہیں اور یہ سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کا کام بھی کرے گا۔

بوسٹن (نیٹ نیوز ) یہ حیرت انگیز ٹیکنالوجی مشہور امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے چار طلبہ نے ایجاد کی ہے۔ گھڑی کی طرح نظر آنے والے اس چھوٹے سے اے سی کو کلائی پر پہننے کے بعد یہ خود ہی جسم کا درجہ حرارت نوٹ کرکے اسے نارمل کرنے کا کام شروع کر دے گا۔ اگر آپ کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہوگا تو اس کی سبز بتی آن ہو جائے گی اور یہ ٹھنڈی لہروں سے جسم کا درجہ حرارت کم کرے گا جبکہ جسم سرد ہونے پر اس کی اورنج رنگ کی بتی آن ہو جائے گی اور یہ جسم کو گرمی پہنچانا شروع کر دے گا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کلائی میں خون کی شریانیں جلد کی سطح کے قریب ہوتی ہیں اور یہاں فراہم کی جانے والی ٹھنڈک یا حرارت تیزی سے سارے جسم میں منتقل ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گرمی سے نجات کیلئے کلائیوں کو ٹھنڈا کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ابتدائی تجربات کامیاب ہو چکے ہیں اور عنقریب اس ایجاد کو بڑے پیمانے پر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment