Thursday, May 26, 2016

فیس بک پر اپنا تمام ڈیٹا کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟


کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک پر آپ نے جو کچھ بھی کیا ہو وہ سب معلومات آپ اپنے کمپیوٹر پر ڈائون لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

لاہور(نیٹ نیوز) فیس بک درحقیقت معلومات کا بہت بڑا ڈیٹا بیس ہے جس سے آپ اپنی زندگی کی مختلف تبدیلیوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک پر آپ نے جو کچھ بھی کیا ہو وہ سب معلومات آپ چند منٹوں میں اپنے کمپیوٹر پر ڈائون لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ فیس بک پر آنے کے بعد سے آپ نے کتنے لوگوں کو ان فرینڈ کیا ہے۔ اپنے ماضی میں جھانکنا چاہتے ہیں تو طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے فیس بک پر لاگ ان ہو کر اوپر دائیں جانب موجود ایرو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں جانے کے بعد آپ کے سامنے جنرل اکاؤنٹ سیٹنگ کا پیج آجائیگا۔ اس پیج پر سب سے نیچے Download a copy of your Facebook Data لکھا ہوگا اس پر کلک کریں۔ آپ کو ایک زپ فائل موصول ہوگی جس میں تمام میسجز، تصاویر اور دیگر معلومات ہوں گی۔ یہ فائل 10 منٹ میں آپ کو ای میل ایڈریس پر ایک ای میل کی شکل میں ملے گی جسے کمپیوٹر پر ڈائون لوڈ کرلیں اور بس،فیس بک نے تمام معلومات کو منی ویب پیجز کی شکل میں ڈیزائن کیا ہوا ہوتا ہے تو انہیں پڑھنا بہت آسان ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment