Thursday, February 25, 2016

فیس بک نے رد عمل کے 7 نئے بٹن متعارف کروا دیئے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے رد عمل کے 7 نئے بٹن متعارف کروا دیئے ہیں۔ صارفین اب صرف انگوٹھے کے اشارے والا لائیک ہی نہیں بلکہ مختلف رد عمل دے پائیں گے۔
نیو یارک:  فیس بک نے لائیک کے ساتھ ساتھ جو خودکار بٹن متعارف کرائے ہیں ان کے استعمال سے صارف اپنے دوستوں کی پوسٹ پر کسی بھی جذبے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ فیس بک نے کہا ہے کہ ادارے نے محسوس کیا ہے کہ صارفین کے پاس کسی پوسٹ پر رائے زنی کے اور بھی طریقے ہونا چاہئیں۔ ان بٹنوں میں ناپسندیدگی کا بٹن اب بھی شامل نہیں کیا گیا۔ ان بٹنوں کا اضافہ کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ صارفین کی رائے جاننے کے بعد متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔ یہ بٹن اسپین اور آئرلینڈ کے صارفین گزشتہ برس اکتوبر سے استعمال کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment