Thursday, February 18, 2016

سام سنگ گلیکسی ایس 7 ۔ لیک تصاویر


ایپل اور سام سنگ کے فلیگ شپ کے لانچ ہونے کی تاریخ جیسے جیسے نزدیک آتی ہے، ویسے ہی ان کے بارے میں خبروں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ سام سنگ اگلے ہفتے اپنے فلیگ شپ سام سنگ گلیکسی ایس 7 کو لانچ کرنے والا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے لانچ ہونے سے پہلے ہی ایک ویب سائٹ نے اس کی لیک تصاویر اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔

ویب سائٹ کے ذرائع کے مطابق یہ ڈیوائس آئی پی 67 یا آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہیں۔ سام سنگ بھی اس بات کی تصدیق کر چکا ہے۔۔ ڈیوائس میں 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔ ڈیوائس کامین کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ڈیوائس میں چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے یو ایس بی ٹائپ اپ گریڈ ہونی چاہیے تھی، جو نہیں ہے۔ دوسری لیک اطلاعات کے مطابق ایس 7 کی سکرین 5.1 انچ اور ایس 7 ایج کی 5.5 انچ ہے۔فون کی فروخت کا آغاز 11مارچ سے ہوگا۔

No comments:

Post a Comment